میکسیکو (نوائے وقت رپورٹ) میکسیکو سے گوئٹے مالا سٹی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے چار گھنٹے سے زائد تاخیر پر ایک مسافرکا پارہ ہائی ہو گیا جس نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر اسکے پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔