اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جماعت اسلامی کے ا±میدوار این اے 48ملک عبد العزیز نے کہا ہے کہ عوام 8فروری کو پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور آزاد ا±میدواروں کو مسترد کردیں گے، یہ ان کا آخری الیکشن ہوگا،اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کا نشان صرف ترازو ہے، اب اسلام آباد کی قیادت اس کے حقیقی وارث کر یں گے ، جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے گی اور تھانہ، عدالتیں، سرکاری دفاتر، سرکاری سکول، سرکاری اسپتال عوام کی خدمت کے لیے بحال کردیں گے،انھوں نے کہا سابقہ حکمران جماعتیں اپنے پہلے بیان کردہ منشور، بیانیوں اور حکومتی کارکردگی دکھانے کی بجائے نوراکشتی، جھوٹے پروپیگنڈہ کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان میں ایک بڑی کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ملک عبدالعزیز نے کہااسلام آباد کے نوجوانوں، ما¶ں،بہنوں، تعمیر و ترقی، عدل و انصاف، دیانت و امانت، جمہوری قدر اور پاکستان کا نشان ترازو ہے، مہنگائی و بے روزگاری عام ہوگئی، بجلی و گیس کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ کیا جاچکا ہے، ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کی دیانت دار اور اہل قیادت موجود ہے،انھوں نے کہا جماعت اسلامی ہی اسلام آباد سمیت پورے ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے،پاکستان میں جماعت اسلامی کے سوا کوئی لیڈر شپ نظر نہیں آتی جو نوجوانوں کو آگے بڑھانے اور تعلیم دلوانے کے لیے کام کرسکے۔
اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کا نشان صرف ترازو ہے،ملک عبد العزیز
Jan 29, 2024