واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست سان فرانسسکو میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ جہاں ہزاروں سکھ رہنما¶ں و کارکنوں نے حصہ لیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سان فرانسسکو میں کرایا گیا۔ شدید سردی کے باوجود ریلیاں نکالیں اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ سکھ رہنما¶ں نے شرکاءکو عوامی اجتماع میں بھارتی حکومت کے سکھوں سے امتیازی سلوک‘ غیرمنصفانہ رویہ اور سکھوں کے کچلنے کیلئے ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا۔ خالصتان ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر 2021ءکو لندن سے ہوا تھا۔ اب تک کینیڈا‘ سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سان فرانسسکو میں ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ووٹنگ 8 گھنٹے جاری رہی۔
امرےکہ میں بھارت سے علےحدگی کیلئے خالصستان ریفرنڈم ریلےاں ہزاروںسکھوں کی شرکت
Jan 29, 2024