صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار

 سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسایا۔جج نے صںم جاوید کی ضمانت کے احکامات دیے تاہم ضمانت ملتے ہی تھانہ جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن