قوم ن لیگ، پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم ن لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔

کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 80 ہزار ارب سے زائد کا قرضہ ہے، ملک میں 2 کروڑ افراد بے گھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا، آج ہر پاکستانی ان ہی کی وجہ سے مقروض ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی دو خاندان ذمہ دار ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دے سکے تو آج لوگ پی پی، ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آج یہ پھر حکمرانی کرنے کے لیے آگئے ہیں، شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والدہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکریں دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے، اب کہاں سے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال افسوناک ہے، لیکن وہ لوگ جان لیں پاکستان شہزادوں کا نہیں عوام کا ہے

ای پیپر دی نیشن