بیلاروسی آرٹسٹ نے برف سے بنی فعال کشتی تیار کر ڈالی

مشرقی یورپی ملک بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک خود آموز فنکار نے تن تنہا ایک آئس بوٹ (برف کی بنی کشتی) تیار کی ہے، اس فعال کشتی پر کم از کم ایک شخص سفر کرسکتا ہے۔ 

بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے تعلق رکھنے والا یہ آرٹسٹ آئیون کارپٹسکی برف کے مجسمے بنانے کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنے ملک میں مشہور ہے۔ 

انکا نام پہلی بار بیلا رشین اخبارات میں 2020 میں اس وقت سامنے آیا جب انکی آئس وائلن کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ 

جس کے بعد سے اب وہ ہر سردی کے موسم میں اس سے بھی زیادہ متاثر کن پروجیکٹس سامنے لاتے ہیں، لیکن اس سال انہوں نے اپنے آپ پر ہی سبقت حاصل کرتے ہوئے یہ خوبصورت اور فعال آئس بوٹ جو کہ مکمل طور پر برف سے بنی ہے تیار کر ڈالی۔

انکے انسٹاگرام پیج پر لگی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بڑی محنت اور مہارت کے ساتھ کشتی بنانے کے لیے برف کے بلاکس تیار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن