لاکھوں کی وارداتیں‘ ڈاکوئوں نے کالاشاہ کاکو کے قریب ویگن اور چار کاریں لوٹ لیں

Jul 29, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگار) درجنوں وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں سے محروم کردیا بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے کالاشاہ کاکو انٹر چینج موٹر وے اور منڈیالی کے قریب ایک ویگن اور 4 کار سوار خاندانوں کو لوٹ لیا اور ان سے لاکھوں مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے۔ فیروزوالا کے علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا سے ڈرائیور شبیر احمد سے تیل سے بھرا ٹینکر چھین لیا۔ لٹن روڈ میں مبشر سے نقدی اور موبائل چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا، ہنجروال میں اوکاڑہ کے ساجد سے کار، دو موبائل اور نقدی چھین لی، اسلام پورہ میں شاہد صدیق اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ لیے، باٹا پور میں شہزا دسے نئی بلانمبر موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین لی، نشتر کالونی میں اختر قریشی کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ، مانگا منڈی میں شفیق کے گھر سے 2لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل چھین لیے، شاہدرہ میں سہیل کی دکان سے ایک لاکھ اور موبائل‘ عبدالرحمان کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، شاہدرہ ٹائون میں اجمل سے ایک لاکھ دس ہزار اور موبائل، فیکٹری ایریا میں کاشف کی دکان سے 90ہزار اور موبائل چھین لیا، ستوکتلہ میں ندیم سرور سے55ہزار ، رائے ونڈ میں مرزا عارف سے 45ہزار ، راوی روڈ میں ارسلان سے 35ہزار ،سمن آباد میں کاشف سے 21ہزار، لٹن روڈ میں ذوالفقار سے 11ہزار، ستوکتلہ میں فیاض سے 5ہزار، ہنجروال میں نعمان سے 80ہزار، گوالمنڈی میں سلمان سے 20ہزار، اسلام پورہ میں افتخار سے 30ہزار ، مصری شاہ میں کاشف سے 22ہزار، شاہدرہ میں اکبر سے 20ہزار، ہربنس پورہ میں ندیم سے 50ہزار، بادامی باغ میں جاوید سے 60ہزار ، نشتر کالونی میں اکرام سے 10ہزار ، برکی میں سجاد سے 30ہزار ، گلبرگ میں عرفان سے 20ہزار ، نصیر آباد میں کاشف سے 25 ہزار اور موبائل فون چھین لیے، اسلام پورہ میں ذوالفقار، ساندہ میں ناظم ،ہنجروال، گڑھی شاہو، شالیمار، شادباغ ، راوی روڈ اور یکی گیٹ میں بھی راہ گیروں سے نقدی اور موبائل چھین لیے، اقبال ٹائون میں رضا سے ہزاروں روپے اور موٹر سائیکل چھین لی‘ چوروں نے موچی گیٹ ، ڈیفنس ، نولکھا ، مغل پورہ اور شمالی چھائونی سے پانچ کا ریں جبکہ گارڈن ٹائون ، چوہنگ ، لوئر مال ، گرین ٹائون ،اکبری گیٹ،ہنجروال،برکی، گلشن راوی ، لوہاری گیٹ ، لٹن روڈ اور مصری شاہ سے گیارہ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
مزیدخبریں