اسلام آباد، طیارے میں جاں بحق ہونے والے ایک سوانتالیس افراد کی میتیں پمزپہنچا دی گئیں جن میں سے باون افراد کی شناخت کرلی گئی ہیں۔ انچاس افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے۔

Jul 29, 2010 | 12:02

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والے ایک سوانتالیس افراد کی میتیں پمزپہنچا دی گئیں جن میں سے باون افراد کی شناخت کرلی گئی ہیں۔ انچاس افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں سے اکثرکی شناخت نہیں کی جا سکی۔ پمز کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ایک سونو لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ جن مسافروں کی شناخت ہو سکی ہے ان میں پریم چند،نوید چودھری، نواب الحسن،مرزا طاہربیگ،موناڈومکی ،افشان ڈومکی،غلام رسول، سپنا منور، تسلیم کوثر،اخترعلی،نویدہ، پیارعلی، عندلیب جاوید،ارسلان شاہ،یونس، منظور احمد،عبدالرحیم، حسن عقیل، فیصل رشید، اجمل خان، عبدالقیوم ،شیرین لودھی اوردیگرشامل ہیں۔ تسلیم اختر، ایثارعلی اورپیارعلی ودیگرکی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے رات گئے پمزہسپتال کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد آج ہی تمام لاشیں ورثاء کے حوالےکردی جائیں گی۔
مزیدخبریں