کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دس پوائنٹس اضافے کے ساتھہ دس ہزار چارسو چھیالیس ،جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک پوائنٹ اضافے کے بعد دس ہزار چار سو اکتالیس کی سطح پر موجود ہے۔ اب تک دو سو دس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ ایک سو اٹھارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،اٹھاسی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور چار کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک بیس لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح، ڈی جی کے سیمنٹ ،لوٹ پی ٹی اے ،اور حب پاور لمیٹڈ سرفہرست ہیں ۔