افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ مغربی اتحادی فوجیں پاکستان میں دہشتگردوں کے خلا ف کارروائی کی اہلیت رکھتی ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایسا کیوں نہیں کررہی ہیں؟

حامد کرزئی نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دہشگردی صرف افغانستان تک محدود نہیں ہے، بیرونی عناصر دہشتگردوں کو امداد اور تربیت فراہم کررہے ہیں تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا افغانستان اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں ۔ ایک سوال پرافغان صدر نے کہا کہ نیٹو فورسز پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھنے کے باوجود ایسا نہیں کررہیں جوحیران کن ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے پاکستانی ایجنسیوں کے طالبان سے رابطے کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں دوروز قبل افغان نیشنل سکیورٹی کونسل اور اب  صدر حامد کرزئی امریکہ کو پاکستان میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے اکسارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن