آج صبح پنجاب چورنگی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تیس سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹرسائیکل پرسوارتھے۔ادھر کچھی گراؤنڈ سے تینتیس سالہ شخص کی بوری بندلاش ملی ہےجسے تشدد کے بعد گولی مارکرہلاک کیاگیا ۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون نمبرپانچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔ناگن چورنگی پرچالیس سالہ شخص کو گولیاں مار دی گئیں ،نیوکراچی بچر چوک پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تیس سالہ محمد سعید ہلاک جبکہ تیس سالہ عنایت اللہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لی مارکیٹ سے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تینیس سالہ نوجوان کو اغوا کے بعد گولیاں ماردیں اور لاش بوری میں ڈال کر لی مارکیٹ ہی میں پھینک دی۔