صدرزرداری کی زیر صدارت ایوان صدرمیں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں تمام اداروں کی بالا دستی کو یقینی بنانے اور صدرو وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد پر کااظہار کیا گیا۔

Jul 29, 2011 | 13:02

سفیر یاؤ جنگ
ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں آئین کے اندر رہ کر مفاہمت کے جذبے سے آگے بڑھنے کا عزم بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ادروں میں تصادم کی کوئی صورت نہیں اورتمام اداروں کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ، اوربیروزگاری جیسے مسائل کو حل کرنے اور رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی اور اشیاء خورونوش کی قیموں میں بے جا اضافے کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے گورنر، سندھ ، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ جبکہ صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیراور دیگر نے شرکت کی۔
مزیدخبریں