آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ آج ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان نے چالیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ان کے مد مقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار خان بہادر خان کو گیارہ ووٹ ملے۔ سردار محمد یعقوب خان اس سے پہلے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، وہ دو ہزارایک اور دو ہزار چھ میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے جبکہ دو ہزار ایک میں وزیر صحت بنے، نومنتخب صدرآزاد کشمیر پچیس اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔