کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ مندی رہنے کے بعد جمعہ کو تیزی ریکارڈ کی گئی اورانڈیکس بانوے پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارایک سو نوے پوائنٹس پر بند ہوا۔

Jul 29, 2011 | 14:34

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چار روز کی زبردست مندی کے بعد جمعہ کے روزتیزی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران او جی ڈی سی ،اٹک ریفائنری اور فوجی فرٹیلائزر کے شئیرز میں نمایاں تیزی کی وجہ سے ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو دس پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر بارہ ہزار ایک سو نوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے انتہائی محتاط انداز کے باعث مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ اکسٹھ لاکھ شئیر رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں دو کروڑ شئیرز کم ہے۔
مزیدخبریں