بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزانگلش ٹیم دوسواکیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پرچوبیس رنز بنالئے۔

نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں ہی اسے الیسٹر کوک اور ٹروٹ کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ بعد میں برطانیہ کا کوئی بھی بیٹسمین جم کرنہ کھیل سکا اور پوری انگلش ٹیم دوسواکیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی طرف سے ایشانت شرما،سری سانتھ اور پراوین کمار نے تین، تین جبکہ ہربجھن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت کی اننگزمیں آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی موکند کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ راہول ڈریوڈ سات اور لکشمن تیرہ کے انفرادی سکورپرکریز پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن