واشنگٹن(ثناءنیوز) امریکہ کیلئے قرض کی حد بڑھانے کیلئے وقت مزید کم ہو گیا ہے اور ڈیفالٹ کی تلوار امریکہ کے اور نزدیک ہونے کے باوجود ڈیمو کریٹس اور ریپبلکنز قانون سازی کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ دوسری جانب غیر یقینی صورتحال کے باعث وال سٹریٹ کی سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی۔