سرینگر (این این آئی) جمعیت المجاہدین نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ اس بار بھی پاکستان بھارت وزراءخارجہ مذاکرات میں تجارت کو کشمیریوں کے جان و مال پر فوقیت حاصل رہی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے زرداری من موہن حکومتیں کشمیریوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔ جمعیت المجاہدین کے ترجمان جمیل احمد نے بیان میں کہامسئلہ کشمیر کے تئیں صرف میٹھے بول سننے کو ملے۔