پاکستان کے خلاف اسرائیل سے لئے گئے بھارتی میزائل ناکارہ نکلے

Jul 29, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان‘ بھارت وزرائے خارجہ کے مذاکرات سے ٹھیک ایک روز قبل بھارتی ایئر چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو عالمی میڈیا نے حیرانی سے دیکھا جبکہ پاکستانی سفارتی اور عسکری ماہرین اسے بھارتی فوج کا متوقع ردعمل قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اسرائیل کی مدد سے گذشتہ برسوں میں اپنی طرف سے ایک بہترین وار ڈاکٹرائن کولڈ سٹارٹ کا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف اسرائیل سے لئے گئے بھارتی میزائل ناکارہ نکلے۔ پاکستان نے چند ماہ قبل شارٹ رینج کے نصر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل میدان جنگ میں دشمن فوج پر ایٹمی حملے میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ بھارت نے اس میزائل کا جواب دینے کے لئے اسرائیل سے میزائل حاصل کر کے انہیں پارابار کا نام دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔
مزیدخبریں