جوہڑ پر ناجائز قبضہ

جوہڑ پر ناجائز قبضہ

Jul 29, 2013

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! موضع کوٹلی نوانیاں تحصیل و ضلع نارووال تھانہ بدوملہی میں چند بااثر افراد نے اہل دیہہ کے مفاد عامہ کیلئے چھوڑا گیا جوہڑ (چھپڑ) پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور بااثر افراد ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں جبکہ ہمارے گھروں کا استعمال شدہ پانی جوکہ پہلے جوہڑ (چھپڑ) ہی میں پڑتا تھا، مگر اب بند کر دیا گیا ہے اور ہمارا استعمال شدہ پانی گھر کے صحنوں و گلیوں میں جمع و کھڑا ہے جس کے تدارک کیلئے TMA نارووال صاحب کو بھی تحریری آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ ہمارے گھروں کے نکاسی آب کیلئے مدد فرمائیں اور قابضین سے چھپڑ واگزار کروائیں۔
 (افتخار احمد موضع کوٹلی نوانیاں تحصیل و ضلع نارووال)

مزیدخبریں