یہ پاکستان ہے یارو کہ بازارِ تجارت ہے....عبدالرحمن ارشد مالیرکوٹلوی

یہ پاکستان ہے یارو کہ بازارِ تجارت ہے....عبدالرحمن ارشد مالیرکوٹلوی

یہ پاکستان ہے یارو کہ بازارِ تجارت ہے
نہ جانے کیوں یہاں کمیاب اب مہر و محبت ہے
غریبوں کے مقدر میں یہاں کچھ بھی نہیں یارو
لٹیروں کو یہاں حاصل ہر اک عشرت ہے راحت ہے
اب اسرائیل و انڈیا اور امریکہ اکٹھے ہیں
مٹانا ہر مسلمان ملک کو ان کی ضرورت ہے
لڑیں ہم کیسے کشمیر و فلسطیں جا کر اے یارو
مسلمانوں میں عنقا اب حمیت اور غیرت ہے
نہ وہ کشمیر یا ارض فلسطیں ہم کو بخشے گا
نہ جانے کیوں ہمارا کام امریکہ کی خدمت ہے
جہاد و جنگ کی قوت عطا ہو ہر مسلماں کو
یہی ارشد کی چاہت ہے یہی اِک رازِ عظمت ہے

ای پیپر دی نیشن