حکومتی وفد کی نائن زیرو جانے پرناراضگی ممتاز بھٹو نے 30جولائی کو پارٹی اجلاس طلب کر لیا

Jul 29, 2013

اسلام آباد (آن لائن) حکومتی وفد کا صدارتی انتخاب میں حمایت کے لئے نائن زیرو جانا مہنگا پڑا۔ مسلم لیگ (ن) کے سندھ میں اتحادی دور ہونے لگے۔ ممتاز بھٹو نے بھی پارٹی اجلاس30جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب میں حمایت کے لئے حکومتی وفد نے نائن زیرو کا دورہ کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کو اپنے اتحادیوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ممتاز بھٹو نے پارٹی اجلاس 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے جس میں سابقہ جماعت کی بحالی کا اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں