اسلام آباد/ملتان (اے پی پی) ایئر بلیو طیارہ حادثہ کی تیسری برسی ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کو منائی گئی۔ 28جولائی 2010ءکو نجی کمپنی ایئربلیو کی پرواز ED-202 کراچی سے اڑان بھر کر اسلام آباد جارہی تھی کہ اپنی منزل کے قریب لینڈنگ سے قبل ہی وفاقی دارالحکومت کی مارگلہ پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں یوتھ اسمبلی کے وزیراعظم، دیگر وزراء،اہم ملکی شخصیات اور عملے کے ارکان سمیت 152 مسافر سوار تھے جو حادثے میں لقمہ اجل بن گئے۔ مذکورہ گروپ کی جانب سے مرکزی برسی کی تقریب اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11کے قبرستان میں ادا کی گئی شہداءکی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد کی مسجد میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
ایئر بلیو حادثہ