لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن دونوں نے صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنایا۔ مسلم لیگ (ن) عدالتی سہارے سے سب کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم اسے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے والے جمہوریت کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ اصولوں کی بات کرنے والی مسلم لیگ (ن) بتائے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کے وقت اصول کہاں گئے؟ بات بات پر یوٹرن لینا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی صدارتی انتخاب میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کر سکتی تھی لیکن جب سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وہی کچھ کیا جو حکومت کی خواہش رہی تو اس کے بعد ہمارے پاس صدارتی انتخاب سے الگ ہونے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں تھا۔
اعتزاز احسن
سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن نے صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنایا: اعتزاز
سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن نے صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنایا: اعتزاز
Jul 29, 2013