اسلام آباد (این این آئی) قومی سلامتی کی نئی پالیسی کی تشکیل اور عملدرآمد کیلئے سخت اور اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ مشاورتی عمل میں کراچی اوربلوچستان میں امن وامان کے قیام کو ترجیحات میں رکھا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی وسیع البنیاد ہو گی جس میں خارجہ اور اقتصادی پالیسی کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ نئی قومی سلامتی پالیسی دفاعی شعبے تک محدود نہیں ہوگی۔ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری اور خارجہ پالیسی کو واضح خطوط پر استوار کرنا بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ سکیورٹی پالیسی کی بنیاد پر آئندہ پانچ سال کیلئے توانائی بحران اور غربت کے خاتمے کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائیگا۔
قومی سلامتی پالیسی