کابل (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیراعظم افغانستان کے وسطی صوبہ ارزگان کے اچانک دورہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نےآسٹریلوی فوجیوں سے ملاقات کی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عبداﷲ ہمت نے کہا کہ آسٹریلوی وزیراعظم کے ہمراہ آسٹریلیا کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ترین کوٹ شہر میں موجود آسٹریلوی فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ارزگان کے صوبائی گورنر عامر محمد سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں آسٹریلوی وزیراعظم نے افغانستان کے استحکام اور تعمیرنو کی بحالی کا بھی عزم کیا اور جنگ زدہ ملک کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔