عراق: خودکش حملے میں 8 کرد پولیس اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق میں خودکش حملے میں 8 کردش پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی گشت پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا دی‘ حملے میں 8 کرد سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے‘ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...