مصر میں قتل عام نے فرعونوں کی یاد تازہ کر دی:میاں جمیل

مصر میں قتل عام نے فرعونوں کی یاد تازہ کر دی:میاں جمیل

Jul 29, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مصر میں قتل عام حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے کارکنوں کے قتل عام شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مصری فوج نے مظالم میں فرعونوں کی یاد تازہ کر دی۔ میاں جمیل نے کہا جمہوریت کے چیمپئن کو مصر میں منتخب حکومت پر شب مارنا اور اخوان قیادت کو پس دیوار زنداں پھینکتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا عالم اسلام متحد ہو کر دشمن قوتوں کے خلاف آواز اٹھائے۔ میاں جمیل نے کہا رمضان المبارک میں بہنے والا خون ضرور رنگ لائے گا انہوں نے کہا مصری فوج اسرائیلی فوج کا کردار ادا نہ کرے۔

مزیدخبریں