ام المومنینؓ کا علمی مرتبہ بہت بلند‘ پرہیز گاری اور اخلاق میں بے مثال تھیں

ام المومنینؓ کا علمی مرتبہ بہت بلند‘ پرہیز گاری اور اخلاق میں بے مثال تھیں

Jul 29, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام اُمّ المو¿منین حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یومِ وصال محبت و عقیدت کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دخترانِ اسلام کے لیے حضرت سیّدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت و کردار مینارہ¿ نور ہے۔ مسلم خواتین ازواجِ مطہرات کے طرزِ زندگی سے راہنمائی حاصل کریں اور ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوں تاکہ انہیں دین و دنیا کی کامیابیاں مل سکیں۔ حضرت سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا علمی مرتبہ بہت بلند تھا اور بڑے بڑے صحابہ ان سے مسائل پوچھا کرتے تھے۔ آپ علم و فضل کا بحر ِ بیکراں تھیں اور پرہیزگاری اور اخلاق کے بلند مرتبہ پر فائز تھیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دینی علوم کے علاوہ طبّ، تاریخ اور شیر و ادب سے بھی خاص لگاﺅ تھا۔

مزیدخبریں