ہنگو (ثناءنیوز) ہنگو پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کر کے ایک شدت پسند اور پانچ اشتہاریوں سمیت 76ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او سجاد خان نے آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس فورس نے ناکام کیمپ، بابرک کیمپ اور دوآبہ تھانہ کے ان علاقوں کو ٹارگٹ کیا۔ ایک شدت پسند، پانچ خطرناک اشتہاریوں سمیت 76ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار کلاشنکوف پانچ بندوقیں، پانچ رائفلیں، ایک پستول، ایک پاکٹ وائرلیس سیٹ، ہینڈ گرنیڈ 430کاتوس مختلف بور اور دو موٹر سائیکل قبضہ میں لئے۔