سپاٹ فکسنگ، دانش کنیریا بھی معافی کے حصول کیلئے سرگرم

سپاٹ فکسنگ، دانش کنیریا بھی معافی کے حصول کیلئے سرگرم

لاہور(آئی اےن پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے بعد قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا بھی معافی کے حصول کیلئے سرگرم ہوگئے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق لیگ سپنر نے کرکٹ میں واپس اور اپنے موقف کو بیان کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بوڈ کے ایک اعلی عہدیدار سے ملاقات کی ہے اور انہیں پی سی بی کے نگران چیئرمین سے ملاقات کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ دانش کنیریا آئندہ چند روز میں نگران چیئرمین اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی سے ملاقات کریں گے اور اپنا کیس بیان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...