وزیراعلی کے احکامات کے باوجود ڈینگی سے مرنےوالوں کے لواحقین کو امدادی چیک نہ مل سکے

Jul 29, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے واضح احکامات اور اعلانات کے ڈینگی سے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کو امدادی چیک بروقت نہ مل سکے۔ بعض خاندان ایک برس سے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ لاہور، محکمہ خزانہ اور متعلقہ ہسپتالوں میں خوار ہو رہے ہیں اس حوالے سے لاہور میں مست اقبال روڈ کے رہائشی اسلم نے نوائے وقت آفس آ کر بتایا کہ میرا 21 برس کا جواں سال بیٹا اسلم ڈینگی کی وجہ سے ستمبر میں جاںبحق ہو گیا۔ حکومت پنجاب کے تمام محکموں کے مکمل قواعدوضوابط کو پورا کیا اور تمام اداروں سے سرٹیفکیٹ حاصل کئے مگر محکمہ صحت پنجاب، محکمہ خزانہ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے گزشتہ ڈیڑھ برس سے سینکڑوں بار چکر لگا چکا ہے مگر محکموں کے افسران ہمیں باعزت شہری کے ٹریٹ ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا حکومتی امداد کا ابھی تک منتظر ہوں وزیراعلی نے تو اعلان کر دیا مگر ابھی تک امدادی چیک کسی کی طرف سے نہیں مل سکا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں اور سرکاری محکموں کا قبلہ درست کروائیں۔ 

مزیدخبریں