بی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں مزید 2 کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا امکان

بی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں مزید 2 کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا امکان

Jul 29, 2013

ڈھاکہ (این این آئی)آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ 12اگست کے بعد اپنی تحقیقاتی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دےگا، 2 مزید کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی بی نے اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ سے کہا کہ وہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ عید کے بعد بورڈ کو حوالے کرے ، اب یہ 12اگست کے بعد ہی سامنے آئیگی، اس میں 2مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کا امکان موجود ہے تاہم نئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے وہ عید آرام سے گزار سکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ رپورٹ 5 اگست تک مکمل ہوجائیگی۔ذرائع کے مطابق نظم الحسن فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے والے اپنے ملک کے سابق کپتان محمداشرفل کے بارے میں بھی ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ اشرفل اپنی غلطی تسلیم کرچکے اور تحقیقات میں بھی تعاون کیا اس لیے اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کو ان کے بارے میں رعایت برتنی چاہیے۔

مزیدخبریں