27 رمضان المبارک یوم پاکستان پر محسن پاکستان مجید نظامی کی رحلت

Jul 29, 2014

ڈاک ایڈیٹر

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نڈر ‘ بے باک‘ امت مسلمہ کے درد کو اپنا درد سمجھنے والے بنگلہ دیش میں محصورین پاکستانیوں کے حقیقی ترجمان ملک کے اسلامی‘ نظریاتی تشخص اور نظریاتی صحافت کے چمن ‘ اخلاقی سماجی‘ صحافتی اقدار کے تاج“ بے سہاروں‘ یتیموں‘ بیواﺅں کے دادرس‘ کشمیر‘ فلسطین اور افغانستان میں طاغوتی قوتوں کے سامنے چٹان اور پاکستان کے ازلی و ادبی دشمن بھارت کی آنکھ میں کھٹکنے والے‘ اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنے والوں کے دل دہلا دینے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم و حوصلہ اور ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے بانگ دہل کلمہ حق کہنے اور قائداعظم محمد علی جناح‘ اور علامہ اقبال کے افکار کی ترویج کو فروغ دینے‘ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے روشن مستقبل قوم کے معمار نوجوانوں کو اسلام کی فکری اساس سے روشنائی اور پاکستان کی نظریاتی اساس و بنیاد کو ان کے ذونوں دلوں میں نقش کرنے کی جدوجہد کرنیوالے سالار صحافت ‘ کردار مجاہد‘ ڈاکٹر مجید نظامی کی 27 رمضان المبارک یوم پاکستان پر رحلت سے پورے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی فضا سوگوار ہے۔ اہل پاکستان ان کے خاندان بالخصوص ان کی صاحبزادی رمیزہ نظامی صاحبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مجید نظامی مرحوم نے جو پاکستان میں نظریاتی صحافت اور اعلیٰ اوصاف کی ترویج کی اشاعت کی بنیاد رکھی تھی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ (چودھری فرحان شوکت ہنجرا....لاہور)

مزیدخبریں