لیہ: پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا ریلوے ملازم پر تشدد ‘ساتھیوں کا احتجاج، ٹرین روک لی

لیہ (ثناء نیوز) لیہ میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی مجید خان نیازی نے ریلوے ملازم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر ملازمین نے احتجاج کر کے ٹرینوں کی آمدورفت رکوا دی۔ ایم پی اے مجید خان نیازی نے گزشتہ روز لیہ میں ریلوے پھاٹک دیر سے کھولنے پر گیٹ کیپر طاہر محمود کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ریلوے ملازمین نے ملتان میں احتجاج کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو روک دیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے ایم پی اے غریب ریلوے ملازمین پر تشدد کر رہے ہیں، عمران خان مجید خان نیازی کے خلاف ایکشن لیں۔ بعدازاں ریلوے افسران کی جانب سے ایم پی اے کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر ملازمین اپنا احتجاج ختم کر کے اپنی ڈیوٹیوں پر چلے گئے۔ دوسری جانب ایم پی اے مجید خان نیازی نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی سے آ رہے تھے اور لیہ میں 3 گھنٹے سے پھاٹک بند تھا جس پر ان کے ملازمین اور ریلوے ملازمین کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ریلوے ملازم پر نہیں بلکہ میرے ملازمین پر تشدد کیا گیا جو اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ریلوے ملازم پر کوئی تشدد نہیں کیا، میرے ملازمین نے دھکے ضرور دیئے تھے، متعلقہ تھانے میں اس واقعہ کی ایف آئی آر اور میڈیکل رپورٹ بھی جمع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...