صوبے بھی آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کر سکتے ہیں، اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے: وزارت داخلہ

اسلا م آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت غیر معمولی حالات میں فوج طلب کرنے کے نوٹیفکیشن کی کاپی چاروں  صوبوں کو بھجوا دی۔  جس میں فوج طلب کرنے کے طریقہ کار ‘ فوج کے جوانوں کی تعداد کا تعین کرنے اور اخراجات ا دا کرنے سے متعلق ضروری ہدایات  دی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے  چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز  کوارسال مراسلے میں کہا  ہے کہ  صوبے دہشت گردی کی صورتحال  کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کر سکیں گے۔فوج کی نفری مشاورت اور اتفاق سے مشروط ہو گی۔ صوبے فوج کی طلبی کے لئے جوانوں کی تعداد بتانے کے پابند ہوں گے جبکہ فوج کی تعیناتی کے دوران تمام اخراجات ادا کرنے کے پابند ہونگے۔فوج کو صوبوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت اختیارات دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...