آزادی مارچ ضرور ہو گا، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 14 اگست تک استعفے جمع کرا دیں: شاہ محمود

ملتان (ثناء نیوز+ آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، استعفوں کا آپشن صحیح وقت پر استعمال کیا جائے گا پیر کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے استعفے چیئرمین کے پاس 14 اگست تک جمع کرا دیں۔ جبکہ پارٹی کی کور کمیٹی نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا نفاذ مسترد کردیا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہر صورت ہوگاکارکن رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے دیگر جماعتوں کو دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ’’ر‘‘ افتخار چودھری کا قانونی نوٹس عمران خان کو موصول ہوگیا، قانونی ماہرین اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کی  خاطر ایک ہو جائیں اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ ملک کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...