لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر سپورٹس جلیل احمد چوہان کے داماد محمد آصف ہیڈ سلیمانکی کے قریب ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور، صحافیوں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور ملازمین سمیت کھیلوں کی تنظیموں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جلیل چوہان کے داماد ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Jul 29, 2014