جسٹس (ر) افتخار نے عمران کیخلاف توہین عدالت مقدمے کے ریکارڈ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Jul 29, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری  نے عمران خان کے خلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے سپریم کورٹ  سے رجوع کر لیا۔ سابق چیف جسٹس  افتخار چودھری  نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کا ریکارڈ مانگا گیا۔ شیخ احسن الدین نے بتایا کہ عمران خان  کے بیان حلفی اور جوابات  کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔ سابق  چیف جسٹس  نے الیکشن کمشن میں بھی درخواست دی ہے۔ الیکشن کمشن  سے تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں