وفاق نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کی معطلی بارے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کردی

Jul 29, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) وفاق نے قائمقام چیئرمین پیمرا اور رکن کمال ٹیپو کی تقرری کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ترمیم شدہ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ اپیل بیرسٹر محمود اے شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹیفکشن معطل کرنے کی مجاز نہیں تھی۔ شکایات کنندہ نے بھی ایسا کرنے کی بھی استدعا نہیں کی تھی۔ وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر فیصلہ کیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین، ممبر پیمرا کی تقرری صدر کا اختیار ہے جس پر کوئی قدغن نہیں۔ وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
رٹ دائر

مزیدخبریں