چمن (این این آئی) افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں گزشتہ روز افغان کمانڈر کے گھر حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کی لاشیں سڑک پر پھینک دی گئیں۔ افغان پولیس کے مطابق گزشتہ روز سپین بولدک میں افغان کمانڈر محمود خان اور آئی جی پولیس قندھار پولیس جنرل عبدالزارق کے گھر پر مسلح طالبان نے حملہ کیا تھا۔