لاہور(کامرس رپورٹر) ریفنڈز کیسز میں تاخیر سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر سے برآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو سرمائے میں کمی کا سامنا ہے جس کا نتیجہ صنعتی یونٹس کی بندش اور ورکرز کی بے روزگاری کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفنڈ کا عمل بہت مشکل اور طویل ہے، بعض اوقات تو کاروباری لوگوں کو اپنی ہی رقم واپس لینے میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔
ریفنڈ کیسز میں تاخیر سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے: محمود غزنوی
Jul 29, 2015