لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 2 افسروں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کلکٹر فیصل آباد عبدالمعید نے ڈپٹی کلکٹر ملتان کسٹم کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے گریڈ 17کے محمد الیاس گریڈ 18میں ترقی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ علاوہ ازیں گریڈ 19کے ایڈیشنل کلکٹر شفقت کریم نے سیکرٹری ایف بی آر، اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے دریں اثناء انسپکٹر کسٹم اسلام آباد محمد ارشد کو 3ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے 2افسروں کے تبادلے و تقرر
Jul 29, 2015