جوڈیشل کمشن رپورٹ مسترد، علاج کے بعد انقلاب کیلئے تیار ہوں: طاہر القادری

اسلام آباد (آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کی جانب سے قائم کردہ جوڈیشل کمشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کی رپورٹ کی طرح سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمشن نے حکومت کو کلین چٹ دی۔ جو رپورٹ حکومت کو پسند آئی منظرعام پر لے آئی۔ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ میں کمشن نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کے باعث رپورٹ منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ طاہرالقادری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے یہ تاثر غلط ہوگا کہ الیکشن کمشن کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے قیام کو غیر آئینی سمجھتا ہوں، ہماری جدوجہد انقلاب کیلئے ہے اس فرسودہ نظام کو ٹھکراتے رہیں گے، ماڈل ٹائون کے شہداء کا بدلہ لینے کیلئے جدو جہد جاری رہے گی، ملکی آئین کو رد کرنے والوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، دھرنا ختم کرنے پر کچھ لوگوں نے پراپیگنڈا کر کے ڈیل بتایا ،اگر کوئی ڈیل ہوئی تھی تو منظر عام پر لاتے، ایسی کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ثابت کرسکا۔ دھرنے کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد آیا ہوں اپنے کارکنوں کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتا کارکنوں نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی۔ ڈاکٹر کے منع کرنے کے باوجود اسلام آباد میں کارکنوں سے ملنے آیا ہوں فیصل آباد ،لاہور اور ایبٹ آباد کے جلسے بیماری میں کئے، علاج کے بعد انقلاب کیلئے تیار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...