کراچی: سمندر میں پولیس کی پہلی کارروائی ایرانی ڈیزل سے بھری 3 لانچیں پکڑی گئیں

کراچی (آئی این پی) کراچی میں پولیس نے پہلی بار کھلے سمندر میں کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سے بھری تین لانچیں پکڑی لیں، چارغیرملکیوں سمیت چھ ملزم گرفتار کرلئے۔ کیماڑی پولیس نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی میں تین لانچیں پکڑی گئیں جن میں ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل موجود تھا۔ پولیس نے چار غیرملکیوں سمیت چھ ملزم گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق انٹرنیشنل سمگلرز کے گروہ سے تھا۔ دوسری جانب کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزم گرفتار کر لئے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں پولیس سے مقابلے میں دو ملزم علی رضا اور جمال زخمی ہوگئے جنہیں گرفتارکرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گلشن اقبال بلاک سیون میں بھی پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور رکشوں سے سی این جی سلنڈر چوری کرنے والے دو ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ اخترکالونی میں مشکوک بیگ کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے پتھر نکلے جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...