کپورتھلہ (نیوز ڈیسک) پیر کے روز بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں مشتبہ دہشت گردوں کے بس اور دینا نگر پولیس سٹیشن پر حملے میں مارے جانے والے ایس پی بلجیت سنگھ کے گھر والوں نے پنجاب حکومت پر واضح کردیا ہے کہ جب تک بلجیت سنگھ کے بیٹے کو انکی جگہ ایس پی اور دونوں بیٹوں کو تحصیلدار بنانے کے احکامات انکے حوالے نہیں کئے جاتے وہ ایس پی کا کریا کرم نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ بلجیت سنگھ کا باپ 1984ء کے سکھ کش فسادات میں مارا گیا تھا۔ بلجیت کی بیوہ کلونت کور نے صحافیوں کو بتایا کہ شوہر کے مرنے سے اسکی دنیا ہی اجڑ گئی۔ وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اسکے بیٹے کو ایس پی بنانے کے آرڈر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پاس دہشت گردوں کی نسبت نہایت فرسودہ اور پرانے ہتھیار ہیں۔