بینظیر قتل کیس: پرویز الٰہی ودیگر کو شامل کرنے کی درخواست پر اعتراض کیخلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، سا بق آئی ایس آئی چیف حمید گل اور بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے نام بے نظیر قتل کیس میں شامل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر رجسٹرار کے اعتراض کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے ۔سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ آج اپنے چیمبر میں کریں گے ۔درخواست گزار ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے موقف اختیار کیا تھا کہ پرویز الٰہی ، حمید گل اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے نام بے نظیر قتل کیس میں شامل کئے جائیں۔تاہم رجسٹرار نے اعتراض لگا دیا تھا جس پر اپیل دائر کی گئی ۔ مذکورہ اپیل کو آج سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کررکھی ہے کہ درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر کے اپیل کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...