صدر نے سینٹ کا اجلاس 3اگست کو طلب کرلیا‘فیڈرل ایمپلائز بینوولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیمی) بلوں پر دستخط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر سینٹ کا اجلاس 3اگست کو سہ پہر 3بجے طلب کرلیا۔ صدر ممنون نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھیجی سمریوں کی منظوری دیتے ہوئے فیڈرل ایمپلائز بینوولینٹ فنڈ گروپ انشورنس (پہلی ترمیم) بل 2015ء اور فیڈرل ایمپلائز بینوولینٹ فنڈ گروپ انشورنس (دوسری ترمیم) بل 2015ء پر دستخط کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن