تحریک انصاف کو انکوائری کمشن کا مشورہ نہیں دیا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوک اور چوراہے کی سیاست کی حمایت کرتا ہوں‘ تحریک انصاف کو انکوائری کمشن کے قیام کا مشورہ نہیں دیا تھا۔ انکوائری کمشن کے فیصلے سے عوام کی ہار ہوئی اور انصاف جیت گیا۔ منگل کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین اور غیر مقبول حکومت ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ ایک گولی والے پستول سے اپنے ہی پائوں پر فائر کیا ہے ۔ انکوائری کمشن کے فیصلے کو اگر نواز لیگ اپنی کامیابی سمجھتی ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر بننے والے انکوائری کمشن کا کبھی حامی نہیں رہا یہ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ تھا۔ ہمیشہ چوک اور چوراہے کی سیاست کی ہے اسی حکمت عملی کا ہمیشہ سے حامی ہوں جو عوام کے مفاد میں ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور فوج کی الگ الگ راہیں ہیں۔ فوج کو چاہئے کہ وہ نواز شریف کو مزید وقت دے تاکہ ان کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آجائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...