مظفرگڑھ میں پولیس پرحملے کےبعد مقابلےمیں کالعدم تنظیم کا سربراہ ملک اسحاق اور تیرہ ملزمان مارے گئے

کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحق کو چھ روز قبل چھ ساتھیوں سمیت آٹھ افراد کے قتل کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ملتان پولیس ملزمان کو اسلحے کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ مظفر گڑھ تھانہ صدر کی حدود میں شاہ والا کے مقام پر ملزمان کے ساتھیوں نےپولیس پرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنطیم کا رہنما ملک اسحاق،اس کے دو بیٹے عثمان،حق نواز اور سرگرم رکن غلام رسول سمیت چودہ ملزمان مارے گئے۔مقابلے میں چھ پولیس اہلکار اور تین ملزمان بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالے ملزمان کے قبصے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن