افغان انٹیلیجنس نے صدر اشرف غنی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ افغان طالبان کا امیر ملا عمر اب سے تین سال قبل سترہ جولائی دو ہزار بارہ کو مارا جا چکا ہے.بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ ملا عمر اب اس دنیا میں نہیں اور اسے ہلاک ہوئے دو سے تین برس گزر چکے ہیں،بی بی سی کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ ملا عمر کے بیٹے کو ان کی جگہ امیر بنایا جائے گا.
افغان طالبان کے امیر ملا عمر ہلاک ہو چکے ہیں ، ملا عمر کے بیٹے کو ان کی جگہ طالبان کا امیر بنانے کی اطلاعات ہیں: بی بی سی
Jul 29, 2015 | 14:55